ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لاکھوں سودگواروں کے درمیان جے للتا کی آخری رسومات اداکی گئیں، پنیرسیلوم بنے نئے وزیر اعلیٰ

لاکھوں سودگواروں کے درمیان جے للتا کی آخری رسومات اداکی گئیں، پنیرسیلوم بنے نئے وزیر اعلیٰ

Tue, 06 Dec 2016 21:02:50  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 5 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کا آج رات یہاں ایک اسپتا ل میں انتقال ہو گیااورآج شام میں ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ اداکی گئیں۔ تین دہائیوں سے ریاست کی سیاست کا مرکز رہیں اور غریبوں کے لیے کئی فلاحی منصوبے شروع کرنے والی مقبول رہنما کے انتقال سے ریاست کی سیاست میں بڑا  خلا پیدا ہوگیا ہے۔اپولو اسپتا ل نے ایک بیان میں بتایا کہ 68سالہ جے للتا کو اتوار کی شام شدید دل کا دورہ پڑا تھا اور آج رات ساڑھے گیارہ بجے ان کا انتقال ہو گیا۔انہیں گذشتہ 22/ ستمبر کو اپو لو اسپتا ل میں بخار اور بدن میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد داخل کرایا تھا اور اس کے بعد وہ کبھی نکل نہیں سکیں۔ان کے انتقال کے اعلان کے دو گھنٹے بعد سیاسی واقعات میں تیزی تبدیلی کے تحت ان کے وفادار او پنیرسیلوم کو گورنر ہاؤس میں ایک سادہ تقریب میں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔جے للتا کی سابق کابینہ کے تمام وزراء کو بھی وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔پنیرسیلوم دو بار پہلے بھی جے للتا کی جگہ پر وزیراعلیٰ بنے تھے، جب انہیں بدعنوانی کے مقدمات میں مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔گذشتہ ستمبر میں اپو لو اسپتا ل میں بھرتی کئے جانے کے بعدجے للتا کے پاس جن محکموں کا چارج تھا انہیں ریاست کے وزیر خزانہ کے طور پر پنیرسیلوم کو سونپا گیا تھا۔جب جے للتا کے انتقال کا اعلان ہوا اس دوران پارٹی ہیڈکوارٹر پر جے للتا کے جانشین کے طور پر پنیرسیلوم کے انتخاب کے لیے انا ڈی ایم کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔


Share: